گہرا ترین سوئمنگ پول دبُئی کی نئی کشش
12 جولائی 2021
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت اور خلیجی ریاستوں کے اس سب سے بڑے شہر میں اب اس سیارے کا سب سے گہرا سوئمنگ پول تیار ہو چُکا ہے، جہاں غوطہ خوروں کے لیے ' اس ڈوبے ہوئے شہر‘ میں تسخیر کے لیے بہت کچھ موجود ہے۔ یہ سوئمنگ پول ہی نہیں بلکہ ڈائیونگ کے شوقین افراد کے لیے ایک جنت کے مترادف ہے۔
'ڈیپ ڈائیو دبئی‘ DDD کا افتتاح گزشتہ بُدھ کو ہوا تھا، تاہم ابتدائی طور پر یہاں ابھی صرف وہ لوگ جا سکتے ہیں جن کے پاس سرکاری دعوت نامہ ہو۔
دبئی، ٹارچ ٹاور میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ سے یہ تصدیق شدہ خبر ملی ہے کہ دُبئی کے اس سوئمنگ پول میں 60 میٹر تک کی گہرائی میں جایا جا سکتا ہے یعنی تقریباً 200 فٹ گہرائی میں۔ یہ کسی دوسرے پول کے مقابلے میں 15 میٹر زیادہ گہرا ہے۔ یعنی ڈائیونگ کے شوقین افراد اس پول میں انتہائی گہرائی تک بھی جا سکتے ہیں۔
پانی کی مقدار
دبئی کے اس سوئمنگ پول میں 14.6 ملین لیٹر یا 3.8 ملین گیلنز پانی ہے۔ اس کے تازہ پانی کا حجم اولمپک سائز کے چھ تیراکی مراکز میں موجود پانی جتنا ہے۔ اس کا ماحول ارد گرد کی فضا، موسیقی اور رنگ برنگی روشنی سے یہ اور بھی زیادہ پُر کشش نظر آتا ہے۔
’دبئی مرینا‘ کروڑ پتیوں کا علاقہ
تزئین و آرائش
غوطہ خور اس کے اندر ٹیبل فٹ بال اور دیگر گیمز کھیل سکتے ہیں اور ساتھ ہی اس ' ڈوبے اور ترک شدہ شہر‘ کی تسخیر بھی کر سکتے ہیں اور اس کے رستوں میں ہریالی یا پودے ہر جگہ اُگے ہوئے ہیں۔
تفریح کے ساتھ ساتھ غوطہ خور اور شائقین کو حفاظت فراہم کرنے کے لیے یہ پول 50 سے زائد کیمروں سے لیس ہے۔
سمندر کی تہہ میں مردہ ماں کے سینے سے چمٹے بچے کی لاش: غوطہ خور رو پڑے
غوطہ خوروں کی ٹکٹ
ایک گھنٹے کے لیے اس سوئمنگ پول میں غوطہ خوری کرنے والوں کو 135 امریکی ڈالر کا ٹکٹ خریدنا پڑتا ہے اور اگر وہ مزید گہرائی میں غوطہ لگانا چاہیں تو اس کی ٹکٹ 410 امریکی ڈالر کی ہے۔ اسے جلد ہی پبلک یا عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
گزشتہ تیس برسوں میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا خزانہ
اس کی ساخت
سیپ کی شکل کے اس سوئمنگ پول کا ڈھانچہ متحدہ عرب امارات کی 'پرل ڈائیونگ ٹریڈیشن‘ یا روایت کو ایک طرح سے خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ ' ڈیپ ڈائیو دبئی‘ DDD کے ڈائریکٹر جیرود جابلونسکی ہیں جن کا تعلق امریکی ریاست فلوریڈا سے ہے۔
یاد رہے کہ دُبئی کا برج خلیفہ دنیا کی سب سے اونچی عمارت ہے جس کی اونچائی 828 میٹر ہے اور یہ 160 منزلہ عمارت ہے اور دیگر منفرد خصوصیات کے علاوہ اس بلڈنگ میں دنیا کی طویل ترین 'ایلیویٹر یا لفٹ‘ سروس بھی پائی جاتی ہے۔
ک م/ ع ب ) اے ایف پی ای، اے پی(