1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بائرن میونخ چیمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں

ندیم گِل12 مارچ 2014

جرمن کلب بائرن میونخ چیمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ اسے یہ کامیابی ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کے کلب آرسنل کی جیت کا راستہ روکنے پر ملی ہے۔

https://p.dw.com/p/1BNfY
تصویر: picture-alliance/dpa

چیمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل تک رسائی کے لیے بائرن میونخ اور آرسنل کے درمیان سیکنڈ لیگ کا مقابلہ منگل کی شب جرمن شہر میونخ کے آلایانس ایرینا میں ہوا۔

یہ میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ تاہم فرسٹ لیگ کے میچ کے نتیجے کی بنیاد پر بائرن میونخ فاتح قرار پائی اور کوارٹر فائنل میں جا پہنچی۔ آرسنل کے ہوم گراؤنڈ پر فرسٹ لیگ کا مقابلہ بائرن میونخ نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیتا تھا۔

منگل کو میچ کا پہلا گول بائرن میونخ کے باستیان شوائنسٹائیگر نے کھیل کے 55 ویں منٹ میں کیا۔ اس کے فوراﹰ بعد ہی لوکاس پوڈولسکی نے آرسنل کی طرف سے گول کر کے میچ برابر کر دیا ہے۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں کوئی بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

آرسنل مسلسل چوتھی مرتبہ چیمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہی ہے۔ گزشتہ سیزن میں بھی آرسنل نے میونخ میں تو میچ دو صفر سے جیت لیا تھا لیکن اپنے گراؤنڈ پر اسے بائرن میونخ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Champions League Achtelfinale FC Bayern München - Arsenal London
لوکاس پوڈولسکی نے آرسنل کی طرف سے گول کر کے میچ برابر کر دیاتصویر: Christof Stache/AFP/Getty Images

منگل کے میچ کے بعد اس کے مینیجر آرسین وینیج نے کہا: ’’پہلے ہاف میں ہمیں دفاع پر بہت زیادہ توجہ دینا پڑی لیکن ہم جانتے تھے کہ ہاف ٹائم تک کھیل ہاتھ میں رکھنے سے جیت کا اچھا موقع رہے گا اور مجھے یقین تھا کہ دوسرے ہاف میں گول کرنے کے مواقع مل جائیں گے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا: ’’ہم ان پر (بائرن میونخ) کبھی حقیقی دباؤ ہی نہیں ڈال سکے، وہ اچانک نروس ہو گئے تھے لیکن ہم دو ایک کی سبقت نہ لے سکے تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ان کا ردِ عمل کیا رہا۔‘‘

بائرن میونخ کے کوچ پیپ گواردیولا کا کہنا تھا کہ فرسٹ لیگ کی برتری کی وجہ سے منگل کے میچ میں ان کی ٹیم کو فائدہ ہوا۔ انہوں نے کہا: ’’کھیل ہمارے کنٹرول میں تھا، ہمارے حریفوں نے بھی زیادہ دباؤ نہیں ڈالا اور ہمارے کھلاڑیوں کے ذہن میں پہلے ہی یہ بات تھی کہ ہمیں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔‘‘

گواردیولا نے کہا: ’’آپ ہمیشہ ہی بہت زیادہ گول اسکور نہیں کر سکتے۔ یہاں ہمیں ایک اوّل درجے کی ٹیم کا سامنا تھا۔‘‘

خیال رہے کہ بائرن میونخ جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کی سر فہرست ٹیم ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید