1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: شالکے اور بائرن میونخ کے پوائنٹس برابر

22 جنوری 2012

ہفتے کی شام کھیلے گئے ایک میچ میں شالکے نے اشٹٹ گارٹ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر فیڈرل جرمن فٹ بال لیگ میں بائرن میونخ کے برابر پوائنٹ حاصل کر لیے۔

https://p.dw.com/p/13nrr
شالکے کے کوچ ہوب اشٹیفنزکا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کو حقیقت پسند طرز عمل اختیار کرنا چاہیےتصویر: picture-alliance/dpa

یوں بائرن میونخ کی جرمن فٹ بال لیگ یا بنڈس لیگا میں برتری خطرے میں پڑ گئی ہے۔ گو کہ گول اوسط کی وجہ سے وہ اب بھی لیگ لیڈر ہے، تاہم شالکے نے ہفتے کو اشٹٹ گارٹ کی ٹیم کو ہرا کر میونخ کے لیے شدید خطرہ پیدا کر دیا ہے۔

شالکے کے کوچ ہوب اشٹیفنزکا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کو حقیقت پسند طرز عمل اختیار کرنا چاہیے۔ ’’ہمیں ٹرافی کے بارے میں نہیں سوچا چاہیے۔ اس سے معاملہ صرف خراب ہی ہو سکتا ہے۔ بائرن اب بھی لیگ جیتنے کی امیدوار ٹیموں میں پہلے نمبر پر ہے۔‘‘

دوسری طرف فرائی برگ کی ٹیم نے آؤگسبرگ کو ایک صفر سے ہرا دیا ہے۔ فرائی برگ کی جانب سے واحد گول میچ کے 88 ویں منٹ میں 18 سالہ ماتھیاس گنٹر نے کیا، جن کا یہ پہلا میچ تھا۔

Fußball 1. Bundesliga Saison 2011 2012 18. Spieltag Wolfsburg gegen 1. FC Koeln Volkswagen-Arena Wolfsburg
وولفسبرگ نے کولون کو ایک صفر سے ہرا دیاتصویر: dapd

نیورمبرگ نے ہیرتھا برلن کو دو صفر سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر کر لی ہے۔ ہفتے کو کھیلے گئے ایک اور میچ میں ہوفن ہائم اور ہینوور کا میچ برابر رہا۔ وولفسبرگ نے کولون کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ وولفسبرگ کی طرف سے سباستیان پولٹر نے میچ کے 78 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو سبقت دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

ہفتے ہی کی شام کھیلا جانے والا کائزرز لاؤٹرن کی ٹیم کا بریمن کے ساتھ میچ برابر رہا۔

رپورٹ: شامل شمس ⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں