ترک میں ہائی اسپیڈ ٹرین کو حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد نو ہو گئی
13 دسمبر 2018ترک دارالحکومت انقرہ میں ایک تیز رفتار ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق یہ ٹرین دارالحکومت انقرہ سے کونیا کے لیے روانہ ہونے والی اس ٹرین کے حادثے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کم از کم نو افراد کی اس حادثے میں ہلاک ہوئی ہے۔
ترک میڈیا پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں کم از کم دو بوگیوں کو دیکھا جا سکتا ہے جو پٹری سے اتر گئیں۔ ان میں سے ایک بوگی کو بُری طرح نقصان پہنچا ہے۔ یہ حادثہ انقرہ کے مغربی حصے میں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب پیش آیا۔
حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کا کچھ حصہ اسٹیشن کے اوور پاس سے بھی ٹکرایا جو ٹرین کی بعض بوگیوں پر گِر گیا۔ حکام کے مطابق اس حادثے میں کم از کم 43 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
انقرہ کے گورنر واسپ شاہین کے مطابق یہ ہائی اسپیڈ ٹرین ایک ایسے لوکوموٹیو انجن سے ٹکرائی جو مارساندِز ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریکس کی جانچ کر رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امدادی کارکنان حادثے کی جگہ پر مصروف ہیں۔ شاہین کے مطابق، ’’ہمیں امید ہے کہ اب مزید کوئی زخمی ٹرین میں موجود نہیں ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
رواں برس جولائی میں ترکی کے شمال مغربی صوبہ تیکرداگ میں پیش آنے والے ایک ٹرین حادثے میں 24 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
ا ب ا / ع ب (ڈی پی اے، روئٹرز، اے پی)