ایشیا کپ: فائنل پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ہوگا
21 مارچ 2012سری لنکا نے بنگلہ ديش کو ميچ جيتنے کے ليے 233 رنز کا ہدف دیا تھا۔ بارش کے باعث کھیل رک گیا تھا اور بنگلہ دیش کو چالیس اوورز میں دو سو بارہ رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔ یہ رنز بنگلہ دیش کی ٹیم نے سترہ گیندوں قبل ہی بنا کر میچ جیت لیا۔
بنگلہ دیش کی جیت میں تمیم اقبال اور شکیب الحسن کی نصف سنچریوں نے اہم کردار ادا کیا۔
بنگلہ دیش میں جاری اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹيم تين ميچ کھيلنے کے بعد نو پوائنٹس کے ساتھ پہلے سے فائنل کے ليے کواليفائی کر چکی تھی۔ اس سے قبل سری لنکا کی ٹيم ٹورنامنٹ ميں دو ميچ کھيل چکی تھی اور اسے دونوں ميچوں ميں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
منگل کو کھيلے جانے والے ايشيا کپ کے چھٹے ميچ ميں ميرپور کے شير بنگلہ اسٹيڈيم ميں ميزبان بنگلہ ديش کی کرکٹ ٹيم نے ٹاس جيت کر سری لنکا کی ٹيم کو پہلے بيٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ مہمان ٹيم کی بيٹنگ کا آغاز زيادہ اچھا نہ رہا اور بتيس کے مجموعی اسکور پر اس کے تين کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ اس موقع پر CK Kapugedera نے باسٹھ رنز جب کہ Lahiru Thirimanne اور WU Tharanga نے اڑتاليس اڑتاليس رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھيلتے ہوئے اپنی ٹيم کو سہارا دیا۔ سری لنکا کی ٹيم 49.5 اوورز ميں 232 کے مجموعی اسکو پر آل آؤٹ ہوگئی۔ بنگلہ ديش کی جانب سے Nazmul Hossain تين وکٹوں کے ساتھ نماياں باؤلر رہے۔
رپورٹ: شامل شمس ⁄ عاصم سلیم
ادارت: امتیاز احمد