1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ترک میں ہائی اسپیڈ ٹرین کو حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد نو ہو گئی

13 دسمبر 2018

ترک میں ایک تیز رفتار ٹرین اسی ٹریک پر موجود ایک انجن سے ٹکرا گئی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم نو افراد ہلاک جبکہ درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں۔

https://p.dw.com/p/3A0Ad
Türkei Zugunglück in Ankara
تصویر: picture-alliance/AA/D. Keskinkilic

ترک دارالحکومت انقرہ میں ایک تیز رفتار ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق یہ ٹرین دارالحکومت انقرہ سے کونیا کے لیے روانہ ہونے والی اس ٹرین کے حادثے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کم از کم نو افراد کی اس حادثے میں ہلاک ہوئی ہے۔

ترک میڈیا پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں کم از کم دو بوگیوں کو دیکھا جا سکتا ہے جو پٹری سے اتر گئیں۔ ان میں سے ایک بوگی کو بُری طرح نقصان پہنچا ہے۔ یہ حادثہ انقرہ کے مغربی حصے میں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب پیش آیا۔

حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کا کچھ حصہ اسٹیشن کے اوور پاس سے بھی ٹکرایا جو ٹرین کی بعض بوگیوں پر گِر گیا۔ حکام کے مطابق اس حادثے میں کم از کم 43 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Türkei Zugunglück in Ankara
حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کا کچھ حصہ اسٹیشن کے اوور پاس سے بھی ٹکرایا جو ٹرین کی بعض بوگیوں پر گِر گیا۔ تصویر: picture-alliance/AA/D. Keskinkilic

انقرہ کے گورنر واسپ شاہین کے مطابق یہ ہائی اسپیڈ ٹرین ایک ایسے لوکوموٹیو انجن سے ٹکرائی جو مارساندِز ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریکس کی جانچ کر رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امدادی کارکنان حادثے کی جگہ پر مصروف ہیں۔ شاہین کے مطابق، ’’ہمیں امید ہے کہ اب مزید کوئی زخمی ٹرین میں موجود نہیں ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

رواں برس جولائی میں ترکی کے شمال مغربی صوبہ تیکرداگ میں پیش آنے والے ایک ٹرین حادثے میں  24 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ا ب ا / ع ب (ڈی پی اے، روئٹرز، اے پی)