You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
صحافی
صحافی ایک ایسے شخص کو کہا جاتا ہے جو مختلف میڈیا کے لیے خبریں لاتے ہیں۔
اس موضوع پر تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع پر تمام مواد
مصراتہ میں دو غیر ملکی صحافی جنگ کی نذر ہوگئے
خانہ جنگی کے شکار عرب ملک لیبیا میں معمر قذافی کی حامی فوجوں اور باغیوں کے درمیان مصراتہ شہر میں ہونے والی شدید لڑائی کے دوران ایک اور غیر ملکی صحافی ہلاک ہو گیا ہے۔
عراق میں سرکاری دفاتر پر حملہ، 50 سے زائد افراد ہلاک
عراق کے شہر تکریت میں سرکاری دفاتر پر حملے میں ایک صحافی سمیت کم از کم 53 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مسلح حملہ آوروں نے عمارت میں گھس کر درجنوں افراد کو یرغمال بنایا، جس کے بعد ہلاکتیں ہوئیں۔
نيٹو قذافی مخالف باغيوں کی کس حد تک مدد کرے گا؟
نيٹو ابھی تک يہ واضح طور پر نہيں کہہ رہا ہے کہ وہ ليبيا ميں قذافی مخالف فوج کی کس قدر فوجی مدد جاری رکھنا چاہتا ہے۔ صرف يہی کہا جا رہا ہے کہ نيٹو کی ليبيا ميں کارروائی ہر ممکنہ حد تک مختصر عرصے کے لئے ہوگی۔
کشمیر پر رپورٹنگ، ایوارڈ بھارتی صحافی کے نام
بھارتی خاتون صحافی اور فوٹو گرافر دلناز بوگا کو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ’بہادری‘ سے کام کرنے پر خبر رساں ادارے اے ایف پی کی طرف سے Kate Webb ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
صحافیوں کی گرفتاریوں کے خلاف ترکی میں مظاہرے
ترکی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے صحافیوں کی گرفتاری کے خلاف انقرہ اور استنبول میں مظاہرے کیے ہیں۔ انہوں نے آزاد صحافت اور میڈیا پر سے بندشیں ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔
ایران سے رہائی، جرمن صحافی واپس وطن پہنچ گئے
ایران سے رہا ہونے کے بعد دو جرمن صحافی جرمن وزیرخارجہ گیڈوویسٹر ویلے کے ہمراہ اتوار کی صبح دارالحکومت برلن پہنچ گئے ہیں۔
ایران میں جرمن صحافیوں کی رہائی
ایرانی خبر رساں ادارے ISNA کے مطابق ایران میں قید دو جرمن صحافیوں کو سزا سنانے کے بعد ان کی سزا کو جرمانے سے بدل دیا گیا، جسے ادا کرنے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔
مصر کے ’سرکاری صحافی‘ ساکھ کی بحالی میں مصروف
مصر کے سرکاری میڈیا میں طویل عرصے تک حکومتی دباؤ کے تحت کام کرنے والے صحافی اب حسنی مبارک کے چلے جانے کے بعد اپنی ساکھ کی بحالی میں مصروف ہوگئے ہیں۔
کراچی میں پھر ٹارگٹ کلنگ، دو دن میں 20 ہلاک
کراچی میں گزشتہ دو روز کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک نجی چینل کے رپورٹر ولی خان بابر سمیت بیس افراد کو ہدف بنا کر قتل کیا جاچکا ہے، صحافی برادری پاکستان بھر میں ولی خان بابر کے قتل پر یوم سیاہ منارہی ہے۔
تنازعات کے شکار بھارتی علاقوں میں صحافی خطرے میں
صحافیوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی سطح پر فعال ایک تنظیم کے مطابق بھارت میں تنازعات کے شکار علاقوں میں کام کرنے والے صحافیوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ایران جرمن صحافی رہا کرے، 100 شخصیات کی اپیل
جرمنی میں سیاست، معیشت، ثقافت اور کھیل کے شعبوں کی ایک سو مشہور شخصیات نے ایران میں زیرِ حراست دو جرمن صحافیوں کی رہائی کی اپیل کی ہے۔ یہ اپیل اتوار کے ’بِلڈ اَم زونٹاگ‘ میں شائع ہوئی ہے، جس سے یہ صحافی وابستہ ہیں۔
جرمن صحافیوں پر مقدمہ کروں گی، سکینہ اشتیانی
ایران میں زنا کے الزام میں سزائے موت کا سامنا کرنے والی سکینہ اشتیانی نے کہا ہے کہ وہ دوجرمن صحافیوں پر مقدمہ کریں گے، جو ان کے بیٹے کا انٹرویو کرنے پر ایران میں قید ہیں۔
ایران میں قید جرمن صحافیوں کی عزیزوں سے ملاقات
ایران میں گرفتار دو جرمن صحافیوں نے اپنے عزیزوں سے ملاقات کر لی ہے۔ جرمن حکام نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔ وزارت خارجہ کی ایک ترجمان نے خبررساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ یہ ملاقات ایرانی شہر تبریز میں ہوئی ہے۔
عراقی صحافی منتظر الزیدی کی کتاب کی رونمائی
جارج بش پر جوتے پھینکنے والے عراقی صحافی منتظر الزیدی کو بہت سے مسلم ممالک میں ہیرو کا درجہ دیا گیا تھا۔ انہوں نے عراق کے حالات اور اِس واقعے کو اپنی کتاب میں بیان کیا ہے، جس کی حال ہی میں تقریب رونمائی ہوئی۔
پاکستان صحافیوں کے لئے خطرناک ترین ملک
صحافیوں کے تحفظ کی عالمی کمیٹی نے ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق رواں برس پاکستان صحافیوں کے لئے سب سے خطرناک ملک رہا ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ 2010ء میں وہاں آٹھ صحافی اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ہلاک ہوئے۔
صحافیوں کی رہائی کے لئے جرمن صدور کی اپیل
جرمنی کے چار سابق صدور نے ایرانی حکام سے مشترکہ اپیل کی ہے کہ وہ ان دو جرمن صحافیوں کو آزاد کر دیں، جنہیں اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔
جرمن صحافیوں پر ایران کے خلاف جاسوسی کا الزام
ایران نے دو جرمن صحافیوں پر جاسوسی کے الزامات عائد کر دیے ہیں۔ انہیں سزائے موت کے عدالتی حکم نامے کا سامنا کرنے والی خاتون کے بیٹے کا انٹرویو کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
فرانس: تيسری بار حکومت کی تشکيل
فرانس ميں کل ايک نئی حکومت تشکيل دی گئی ہے۔اس نئی حکومت ميں وزير اعظم تو وہی ہيں لیکن کئی اور وزراء تبديل کر ديے گئے ہيں۔ مبصرين کے خيال ميں اس کا تعلق صدر سارکوزی کی بڑھتی ہوئی غير مقبوليت سے ہے۔
خاتون صحافی کی سنگساری کا مطالبہ، برطانوی سیاستدان کی گرفتاری
برطانیہ میں ایک ایسے قدامت پسند بلدیاتی سیاستدان کو گرفتار کر لیا گیا، جس نے ایک خاتون مسلمان صحافی کے بارے میں انٹرنیٹ پر یہ مطالبہ کیا تھا کہ اس خاتون کو سنگسار کر دیا جائے۔
ایران میں گرفتار جرمن صحافیوں کی رہائی کی کوششیں
ايرانی حکومت نے سنگسار کئے جانے کی سزا پانے والی ايرانی خاتون آشتيانی کے بيٹے سے انٹرويو لينے پر دو جرمن صحافيوں کو گرفتار کرليا ہے۔ جرمن حکومت اُن کی رہائی کے لئے کوشاں ہے۔
ایران میں دو غیر ملکیوں کی گرفتاری
جرمن وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران میں گرفتار ہونے والے دو غیر ملکیوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں تاکہ یہ معاملہ جلد ازجلد حل کیا جا سکے۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار شدگان جرمن شہری ہیں۔
سری نگر میں صحافی پر تشدد
بھارتی زیر انتظام کشمیر میں ایک معروف صحافی پر پولیس کے مبینہ بہیمانہ تشدد کے بعد اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کے دن سری نگر میں پیش آیا۔
دوست سے جنسی زيادتی،جرمن ٹی وی اناؤنسر پر الزام
جرمنی کے، سوئٹزرلينڈ سے تعلق رکھنے والے ايک ٹيلی وژن ا ناؤنسر پر ان کی دوست نے سنگين الزامات لگائے ہيں جن کے مطابق ان خاتون صحافی کو قتل کی دھمکی ديتے ہوئے اُن سے جنسی زيادتی کی گئ۔
وزیرستان سے اغوا ہونے والے برطانوی صحافی کی رہائی
پاکستان کے شمال مغربی علاقے میں انتہاپسندوں نے مغوی برطانوی صحافی اسد قریشی کو رہا کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔ قریشی رواں برس مارچ میں شمالی وزیرستان جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے تھے۔
پاکستان میں جنرل کیانی کی ملازمت میں توسیع پر ملا جلا ردعمل
فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کے حکومتی فیصلے پر پاکستان میں ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کئی ماہرین اگر اس پر تنقید کر رہے ہیں تو کئی اسے اچھا قدم بھی قرار دے رہے ہیں۔
کشمیر: صحافی متاثرین بن کر خود خبر بن گئے
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ تین روز سے نافذ کرفیو کے دوران مقامی ذرائع ابلاغ پر بھی مسلسل سخت ترین پابندیاں عائد ہیں۔ نیم فوجی عملے اور پولیس نے شہریوں کے ساتھ ساتھ کئی صحافیوں کو بھی تشّدد کا نشانہ بنایا ہے۔
سال رواں کے دوران اب تک 59 صحافی ہلاک
جنیوا میں Press Emblem Campaign نامی تنظیم نے پیر کے روز بتایا کہ سال رواں کے دوران دنیا کے مختلف ملکوں میں اب تک 59 صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔ گذشتہ سال کی پہلی ششماہی میں کل 53 صحافی مارے گئے تھے۔
’سیمس‘ برکینافاسو کا باہمت صحافی
سیمس کے نام سے مشہور کریم اپنے گیتوں میں سیاسی شخصیات کی بدعنوانی کا ذکر کرتے ہیں۔ اس وجہ سے اس با ہمت صحافی کا تذکرہ صحافیوں کے حقوق کے لئے سرگرم تنظیم، Reporters without Borders اپنی سالانہ رپورٹ میں کرتی ہے۔
2009: دُنیا بھر میں 76 صحافی ہلاک ہوئے
رواں برس لاتعداد اچھی بری یادیں سمیٹے اپنے انجام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ یہ سال صحافیوں کے لئے بھی کچھ تلخ یادیں چھوڑے جا رہا ہے۔ 2009ء ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے لئے اپنے فرائض کی ادائیگی کے حوالے سے بالخصوص مشکل ثابت ہوا۔
فحش تصاویر کا مقدمہ، خاتون صحافی بری
زمبیا کی ایک عدالت نے معروف ملکی خاتون صحافی چانسا کبویلا کو بری کرتے ہوئے کہا ہے ان کی طرف سے تقسیم کی گئی تصاویر کسی طرح سے بھی اخلاق باختہ نہیں ہیں۔ چانسا نے عدالتی فیصلے کو ملک میں آزادی صحافت کی جیت سے تعبیر کیا ہے۔
ایران میں چار غیر ملکی صحافی گرفتار
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق چار غیر ملکی صحافیوں کو تہران میں امریکہ مخالف مظاہروں کی رپورٹنگ کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان صحافیوں کو بدھ کے روز گرفتار کیا گیا۔
بش پر جوتے پھینکنے والا عراقی صحافی رہا
سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش پر جوتے پھینکنے والے عراقی صحافی منتظر الزیدی کو منگل کو رہا کردیا گیا۔ گزشتہ روز کاغذی کارروائی پوری نہ ہونے کے باعث ان کی رہائی میں ایک دن کی تاخیر ہو گئی تھی۔
قندوز میں نیٹو کا کمانڈو آپریشن، برطانوی صحافی بازیاب
نیٹو نے افغانستان میں ایک کمانڈو آپریشن کرکے ایک مغوی برطانوی صحافی اسٹیفن فیرل کو بازیاب کروا لیا۔ نیٹو کے ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں فیرل کا ایک مغوی ساتھی اور مترجم ہلاک ہوگیا۔
سوڈان: 'قابل اعتراض ڈریس' پہننے والی خاتون صحافی کی رہائی
سوڈان میں سرعام ’’قابل اعتراض ڈریس‘‘ پہننے کے الزام میں گرفتار کی جانے والی ایک خاتون صحافی کو ایک دن بعد ہی جیل سے رہائی ملی ہے۔
توہین رسالت میں ملوث افغان صحافی کی رہائی
افغانستان میں توہین رسالت کے الزام پر قید صحافی سید پرویز کامبخش کو رہا کردیا گیا ہے۔ ان کی رہائی صدر حامد کرزئی کی جانب سے معافی نامے پر دستخط کے بعد عمل میں آئی ہے، جس پر دستخط کچھ ہفتے قبل کئے گئے تھے۔
سری لنکا میں تامل صحافی کو سزا، امریکہ کی جانب سے تنقید
سری لنکا کی طرف سے ایک نامور مقامی صحافی کو بیس سال قید کی سزا سنانے کے فیصلے پر امریکہ کے علاوہ صحافیوں اور حقوق انسانی کے لئے سرگرم عمل کئی بین الاقوامی تنظیموں نے شدید نکتہ چینی کی ہے۔
بِل کلنٹن کی کامیابی: دونوں گرفتار امریکی صحافی رہا
سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی کمیونسٹ کوریا کے سربراہ مملکت کم جونگ ال سے ملاقات کے بعد وہاں جیل میں بند دونوں امریکی صحافیوں کے لئے معافی کا اعلان کردیا گیا۔ یہ دونوں خواتین واپس امریکہ کے لئے روانہ ہو چکی ہیں۔
ایران میں مقید یونانی صحافی کی رہائی کا امکان
یورپی یونین نے برطانوی سفارت خانے کے مقامی ملازمین کی گرفتاری کے حوالے سے تہران میں تعینات یونین کے سفیروں کی واپس طلبی کے حوالے سے کہا ہے کہ یونین اِس سلسلے میں ایکشن لینے کے لئے تیار ہے
ایران میں امریکی صحافی کا مقدمہ نوبل انعام یافتہ وکیل لڑیں گی
امن اور انسانی حقوق کے سلسلے میں نوبل انعام یافتہ ایرانی وکیل شیریں عبادی نے کہا ہے کہ وہ رخسانہ صابری کا مقدمہ لڑیں گی۔
خاتون امریکی صحافی کو ایران میں آٹھ سال کی قید
امریکی ایرانی خاتون صحافی کو آٹھ سال کی قید سنا دی گئی ہے۔ رخسانہ صابری نامی خاتون کے وکیل نے بتایا ہے کہ ان کی موکلہ کو پانچ دن حراست میں رکھنے کے بعد امریکہ کے لئے جاسوسی کرنےکے الزام میں یہ سزا سنائی گئی ہے۔
سابق امریکی صدر پر جوتا پھینکنے والے عراقی صحافی کو سزا
عراق کی ایک عدالت نےسابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی جانب جوتا پھینکنے والےصحافی منتظر الزیدی کو تین سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔
صحافی موسیٰ خان خیل سپرد خاک
سوات میں قتل ہونے والے صحافی موسیٰ خان خیل کوان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ ملک بھرکے صحافی ان کے قتل پرسراپا احتجاج ہیں۔
سوات میں صحافی موسیٰ خان خیل کا قتل
صوبی سرحد کے ضلع سوات میں نامعلوم افراد نے نجی ٹی وی چینل کے صحافی موسیٰ خان خیل کو اغوا کے بعد قتل کردیا۔ اس واقع کے بعد ضلع سوات میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران قتل کئے جانے والے صحافیوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔
خاتون روسی صحافی آنا پولِٹ کووسکایا کے کیس کی تحقیقات
ایک سال پہلے قتل ہو جانے والی روسی صحافی Politkovskaya Anna ماسکو حکومت کے زبردست ناقدوں میں سے ایک تھیں۔ اب ٹھیک ایک سال بعد اُن کے قتل کے الزام میں دَس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن میں روسی سیکیورٹی فورسز کے افسران کے ساتھ ساتھ ایک چیچن جرائم پیشہ گروہ کا سربراہ بھی شامل ہے۔ 28 اگست کو اِن دَس میں سے کم از کم چار ملزمان پر فردِ جرم عاید کر دی گئی۔
متنازعہ اطالوی صحافی اوریانا فلاچی کا انتقال
اوریانا فلاچی، جن کا شمار اٹلی کے مشہور ترین صحافیوں میں ہوتا تھا، 77 برس کی عمر میں فلورینس شہر میں اپنے گھر میں انتقال کر گئیں۔ وہ گذشتہ کئی برسوں سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا چلی آ رہی تھیں۔ گیارہ ستمبر کے دہشت پسندانہ واقعات کے بعد اُنہوں نے اسلام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ادبی دُنیا کو چونکا دیا تھا۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 10
اگلا صفحہ