You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
لیبیا
لیبیا ایک شمالی افریقی اور عرب ملک ہے۔
اس موضوع پر تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع پر تمام مواد
لیبیا پر نیٹو حملے، قذافی کی جوابی کارروائی کی دھمکی
لیبیا کے رہنما معمر قذافی نے دھمکی دی ہے کہ اگر مغربی دفاعی اتحاد نے لیبیا پر فضائی حملے بند نہ کیے تو یورپ کو جوابی حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔
لیبیا کے باغیوں کے لیے اسلحہ، افریقی یونین کی تنقید
فرانس نے اعتراف کیا ہے کہ پیرس حکومت نے لیبیا کے باغیوں کو اسلحہ فراہم کیا ہے تاکہ وہ قذافی کی فوج کے خلاف مؤثر کارروائی کر سکیں۔ دوسری طرف افریقی یونین نے اس عمل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
قذافی کے خلاف نیٹو آپریشن کے 100 دن مکمل
نیٹو کی جانب سے معمر قذافی اور ان کی حامی افواج کے خلاف جاری فضائی آپریشن کے 100 دن مکمل ہوگئے ہیں مگر لیبیا کی صورتحال بظاہر جوں کی توں ہے۔ قذافی حکومت میں ہیں اور باغی ان کو ہٹانے کی جدوجہد میں مصروف۔
باغیوں کا جنوب مغربی سمت سے طرابلس پر چڑھائی کا دعویٰ
شمالی افریقی ملک لیبیا میں معمر القذافی کی حکومت کے خلاف برسر پیکار باغیوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ ان کے لشکریوں نےجنوب مغرب کی جانب سے دارالحکومت طرابلس کی جانب پیش قدمی کا آغاز کردیا ہے۔
نیٹو پر ایک بار پھر لیبیا میں سویلین ہلاکتوں کا الزام
لیبیا کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے جنگی طیاروں نے بریقہ شہر میں بم برسا کر 15 مزید شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔ نیٹو کی جانب سے اس دعوے کو مسترد کیا جا رہا ہے۔
سارکوزی نے لیبیا مشن پر امریکی تنقید مسترد کر دی
فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی نے لیبیا میں جاری جنگی آپریشن میں یورپی فورسز کی کارکردگی پر امریکہ کی جانب سے کی جانے والی تنقید مسترد کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر لیبیا میں فضائی کارروائیوں کی حمایت کی ہے۔
قذافی کا دارالحکومت چھوڑنے پر غور
اطلاعات کے مطابق نیٹو کی طرف سے طرابلس میں پے در پے فضائی حملوں کے بعد لیبیا کے رہنما معمر قذافی دارالحکومت چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔ دوسری طرف برطانیہ کا کہنا ہے کہ قذافی کے ہاتھ سے وقت کی ریت پھسلتی جا رہی ہے۔
بان کی مون کا دوبارہ انتخاب: ڈوئچے ویلے کا تبصرہ
67 سالہ جنوبی کوریائی سفارتکار بان کی مون نے بے شک بغیر کسی جھول کے اقوام متحدہ کی پالیسیوں کی قیادت کی تاہم ان کے کاموں میں کوئی نئی قوت محرکہ دیکھنے میں نہیں آئی۔
لیبیا کے خلاف جاری آپریشن میں وقفے کی فرانس کی مخالفت
فرانس نے لیبیا میں معمر قذافی کے خلاف جاری فوجی آپریشن میں ممکنہ وقفے کی سخت مخالفت کی ہے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کی طرف سے اس بارے میں آج بُدھ کو ایک بیان جاری کیا گیا۔
لیبیا میں شہری ہلاکتیں: نیٹو کا اعتراف بھی، تردید بھی
نیٹو نے آج پیر کو اس امر کا اعتراف کر لیا کہ اتوار کو لیبیا پر اس کے جنگی طیاروں کے حملے میں عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ تاہم ایسی ہلاکتوں کے طرابلس حکومت کے آج کیے گئے ایک نئے دعوے کو نیٹو نے مسترد کر دیا ہے۔
طرابلس حملے پر نیٹو کا اظہارِ افسوس
نیٹو نے اعتراف کیا ہے کہ لیبیا کے شہر طرابلس میں اس کے میزائل حملے سے ہونے والی شہری ہلاکتیں ’ویپنز سسٹم‘ میں خرابی کی وجہ سے ہوئیں۔
ہر قسم کے وسائل کم ہو رہے ہیں: علی ترہونی
لیبیا میں باغیوں کی حمایت میں تین ماہ سے جاری نیٹو مشن کے اندر بھی دراڑیں پیدا ہونا شروع ہو گئی ہیں اور دوسری جانب باغیوں کی طرابلس کی جانب پیشقدمی انتہائی سست خیال کی جا رہی ہے۔
باغیوں کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں، طرابلس کا اصرار
لیبیا کی حکومت نے باغیوں کی اس تردید کو مسترد کر دیا ہے کہ حکومت اور باغیوں کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں۔ طرابلس حکومت نے نیٹو کے فضائی حملوں کی کڑی مذمت کی ہے جبکہ معمر قذافی کا کہنا ہے کہ شکست نیٹو کا مقدر ہے۔
نیٹو کو شکست ہوگی، قذافی کا دعویٰ
لیبیا کے رہنما معمر قذافی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کو شکست دے کر رہیں گے۔ گزشتہ روز دارالحکومت طرابلس کے سبز چوک پر حکومت کے ہزاروں حامیوں کے سامنے کرنل قذافی کا براہ راست صوتی خطاب نشر کیا گیا۔
شام کے خلاف سلامتی کونسل کی قرارداد پر جرمنی اور فرانس کا زور
جرمنی اور فرانس نے قرض کے بوجھ تلے دبے ہوئے اور اقتصادی بحران کے شکار یورپی ملک یونان کے لیے ایک نئے امدادی پیکیج پر اتفاق کر لیا ہے۔ ساتھ ہی فرانس اور جرمنی نے شام کے خلاف سخت تر پابندیوں کی مشترکہ طور پر حمایت کی ہے۔
قذافی کے حلیف ان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں
ایک زمانے میں بر اعظم افریقہ میں ’بادشاہوں کے بادشاہ‘ کہلانے والے لیبیا کے رہنما معمر قذافی تیزی سے بیگانگی کا شکار ہو رہے ہیں، اور ان کے حلیف بھی اب ان کی حمایت سے ہاتھ کھینچ رہے ہیں۔
عرب دنیا میں عوامی بغاوت کی لہر کے چھ ماہ
تیونس میں زین العابدین بن علی اور مصر میں حُسنی مبارک کی حکومت کے خاتمے کا سبب بننے والے عوامی مظاہروں کے آغاز کو چھ ماہ ہو گئے ہیں۔ ’عرب اسپرنگ‘ کہلانے والی بغاوت کی یہ لہر عرب ممالک میں جنگ کی شکل اختیار کر چکی ہے۔
لیبیا میں باغیوں کی ایک اور کامیابی
لیبیا کے باغی ملک میں اپنی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کرتے جا رہے ہیں اور انہوں نے معمر قذافی کی فورسز کو ایک اور دھچکا پہنچایا ہے۔ باغیوں نے ملک کے مغربی حصے کے دو گاؤں سرکاری دستوں کے قبضے سے آزاد کرا لیے ہیں۔
طرابلس پر نیٹو کے فضائی حملے پھر سے شروع
نیٹو نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر تین دِن کے وقفے کے بعد فضائی حملے پھر شروع کر دیے ہیں۔ منگل کو رات گئے طرابلس میں دو طاقتور دھماکے ہوئے۔
ترقیاتی منصوبے جرمنی کی ترجیح ہیں، ڈرک نیبل
لیبیا میں نیٹو کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں جرمنی شامل نہیں ہے۔ برلن حکومت نے لیبیا میں ترقیاتی و تعمیر نو کے کاموں میں تعاون اور فلاحی کارروائیوں میں حصہ لینے کی حامی بھری ہے۔
جرمن وزراء کے لیبیا کے دورے پر ڈوئچے ویلے کا تبصرہ
جرمن وزیر خارجہ گیڈو ویسٹر ویلے کا لیبیا کے باغیوں کے گڑھ کی حیثیت رکھنے والے مشرقی شہر بن غازی کا گزشتہ روز کا دورہ ایک علامتی حیثیت رکھتا ہے۔
’قذافی کا ساتھ اب چھوڑ دیں‘، ہلیری کلنٹن کا مشورہ
امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں، جہاں 53 رُکنی افریقی یونین کا ہیڈ کوارٹر ہے، اپنے خطاب میں افریقی ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ اب وہ لیبیا کے حکمران معمر قذافی کا ساتھ چھوڑ دیں۔
جرمنی کی طرف سے لیبیا کے باغیوں کو 7.5 ملین یورو کی امداد
جرمن وزیر خارجہ گیڈو ویسٹر ویلے کے اس دورے پر اُن کے ساتھ ترقیاتی امور کے وفاقی وزیر ڈِرک نیبل بھی لیبیا پہنچے ہیں۔ برلن میں ترقیاتی امداد کی وفاقی وزارت کے مطابق جرمن وزراء کا یہ دورہ ایک روزہ ہے۔
لیبیا: تیل سے مالا مال شہر میں خونریزی
لیبیا میں معمر قذافی کی فورسز کے خلاف نبرد آزما باغیوں نے کہا ہے کہ تیل سے مالا مال مشرقی شہر بریقہ میں انہیں زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ قذافی کی فوج کے ساتھ تازہ ترین جھڑپوں میں کم از کم چار باغی مارے گئے ہیں۔
لیبیا کے باغیوں کے لیے خطیر رقم، قذافی کے خلاف فضائی آپریشن جاری
نیٹو کے جنگی طیارے طرابلس میں اپنی فضائی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دریں اثناء مغربی اور عرب ممالک کے گروپ نے معمر القذافی کے خلاف نبرد آزما باغیوں کو ایک بلین ڈالر سے زائد کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
لیبیا میں نیٹو کا جنگی مشن، اختلافات کا شکار
نیٹو معمر قذافی کا حکومتی تختہ الٹنے کے لیے فضائی بمباری جاری رکھنا چاہتا ہے۔ دوسری جانب نیٹو کے رکن ممالک سے فوجی مشن میں مزید ساتھ دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے لیکن جرمن حکومت اس معاملے میں سخت موقف اپنائے ہوئے ہے۔
لیبیا کے خلاف کارروائی ’قذافی کی اقتدار سے رخصتی تک‘
مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے اپنے اس عزم کو دہرایا ہے کہ جب تک لیبیا میں معمر القذافی اقتدار سے الگ نہیں ہو جاتے، تب تک نیٹو اتحاد قذافی کی افواج کے خلاف بمباری جاری رکھے گا۔
قذافی کی بیٹی کی طرف سے نیٹو پر جنگی جرائم کا مقدمہ
مورچہ بند لیبیا کے لیڈر معمر قذافی پر دباؤ بڑھانے کے لیے بُدھ کی صبح دارالحکومت طرابلس پر نیٹو کے طیاروں نے اندھا دھند بمباری کی ہے۔
میرکل، اوباما،صدارتی تمغہ،لیبیا، سلامتی کونسل،Merkel, Obama, USA
جرمن چانسلر امریکہ کے سب سے بڑے شہری اعزاز کی حقدار
نیٹو کے تازہ حملے، طرابلس لرز اٹھا
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو طیاروں نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس اور اس کے مشرقی مضافاتی علاقے میں کئی طاقتور فضائی حملے کیے ہیں۔ متعدد طاقتور دھماکوں کی آواز سنی گئی۔
لیبیا کے خلاف ہیلی کاپٹرز حملوں کا آغاز
مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی طرف سے ہفتے کے روز کہا گیا ہے کہ اس نے لیبیا کے خلاف جاری فضائی کارروائی میں پہلی مرتبہ ہیلی کاپٹرز استعمال کیے ہیں۔ ان حملوں میں لیبیا کی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
طرابلس پر نیٹو طیاروں کے نئے شدید حملے
لیبیا میں انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کے ارتکاب کی اقوام متحدہ کی طرف سے مذمت کے ایک روز بعد نیٹو جنگی طیاروں سے کیے گئے حملوں نے آج جمعرات کو لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کو ہلا کر رکھ دیا۔
لیبیا: قذافی اور باغیوں پر جنگی جرائم کا الزام
اقوامِ متحدہ نے پندرہ ہفتوں سے جاری لیبیا جنگ میں حکومت اور باغیوں دونوں پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام عائد کیا ہے۔
لیبیا میں فوری طور پر جنگ بندی کی جائے، جنوبی افریقہ
جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے لیبیا میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما کے دورہ طرابلس کے فوری بعد سامنے آیا ہے۔
لیبیا اور شام میں ظلم و تشدد صدمے کا باعث ہے: ناوی پلائے
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر ناوی پلائے نے لیبیا اور شام میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف حکومتی فورسز کی بہیمانہ کارروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہیں صدمے کے باعث اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
لیبیا کا بحران: جیکب زوما کا دوسرا دورہ
لیبیا کے بحران کے تناظر میں جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما کے پیر کو طرابلس پہنچنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ معمر قذافی کی اقتدار سے علیٰحدگی ان کے دورے کا مقصد ہے۔
لیبیا: وزیراعظم کی طرف سے جنگ بندی کی تجویز کا امکان
ایک برطانوی اخبار کے مطابق قذافی انتظامیہ کے وزیراعظم البغدادی المحمودی بین الاقوامی رہنماؤں کو ایک پیغام بھیجنے والے ہیں جس میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی اور فوری جنگ بندی کی تجویز دی گئی ہے۔
لیبیا مشن میں حملہ آور ہیلی کاپٹر بھی استعمال ہوں گے، فرانس
فرانسیسی حکومت نے کہا ہے کہ معمر القذافی کی افواج کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے وہ برطانیہ کے ساتھ مل کر حملہ آور ہیلی کاپٹروں کا استعمال بھی کرے گی۔
لیبیا میں یورپی یونین کا دفتر قائم
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے لیبیا کے دورے کے دوران بن غازی میں یونین کے مشن آفس کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ای یو باغیوں کی مزاحمت میں ان کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی۔
لیبیا کی فوجی قوت مفلوج اور قذافی پناہ گاہ میں: نیٹو
نیٹو کے اراکین کی گزشتہ روز ہونے والے میٹنگ میں لیبیا پر فضائی حملوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ نیٹو کی کارروائی کے بعد قذافی پناہ گاہ میں رہنے پر مجبور ہوگئے، جب کہ فوجی قوت کمزور ہوگئی ہے۔
مشرق وسطیٰ کے لیے اوباما کا نیا وژن، عالمی ردعمل
مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقی ممالک کے لیے نئی امریکی پالیسی پر جہاں عالمی رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا ہے وہیں کئی ایک نے اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔
’لیبیا کا بحران سنگین تر‘، بان کی مون
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ لیبیا میں فائر بندی کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں اور وہاں انسانی صورتحال سنگین تر ہوتی جا رہی ہے۔ اسی دوران معمر قذافی کی حکومت نے چار غیر ملکی صحافی رہا کر دیے ہیں۔
لیبیا کے باغی اوپیک اجلاس میں شرکت کے خواہش مند
لیبیا میں باغیوں کی قائم کردہ قومی عبوری کونسل نے جون میں مجوزہ اوپیک اجلاس میں شرکت کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ دوسری جانب نیٹو طیاروں کی دارالحکومت طرابلس پر بمباری جاری ہے۔ لیبیا کا ایک وفد مذاکرات کے لیے روس پہنچ گیا ہے۔
لیبیا کے وزیر برائے تیل کی قذافی سے علیحدگی کی افواہیں
لیبیا کے وزیر برائے تیل شکری غانم کی تیونس پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ تیونس حکومت کے ایک اہلکار نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی کو بتایا ہے کہ شکری جربہ جزیرے پر ہیں۔
طرابلس پر نیٹو کے نئے فضائی حملے، قذافی مسلسل دباؤ میں
طرابلس سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق نیٹو کے جنگی طیاروں نے آج منگل کوصبح سویرے لیبیا کے دارالحکومت پر نئے فضائی حملے کیے۔ ان حملوں کے بعد شہر میں دو سرکاری عمارتوں کو آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں دیکھا گیا۔
طرابلس حکومت کے نمائندوں کا دورہ ماسکو
لیبیا کے رہنما معمر قذافی کے مندوبین آج ماسکو میں روسی حکام کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں۔ روس میں اسی نوعیت کی ملاقات لیبیا کے باغیوں سے بھی ہونے جا رہی تھی، جو مؤخر کر دی گئی ہے۔
برطانوی افواج کے سربراہ کا لیبیا پر نیٹو کی بمباری میں اضافے کا مطالبہ
برطانیہ کی مسلح افواج کے سربراہ نے مطالبہ کیا ہے کہ لیبیا میں باغیوں کی قذافی حکومت کے خلاف مسلسل طویل ہوتی جا رہی مزاحمت کے پیش نظر شمالی افریقہ کی اس ریاست پر نیٹو کی بمباری میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔
امریکہ میں لیبیا کے باغیوں کی حوصلہ افزائی، توقع سے کم
امریکہ میں لیبیا کے باغیوں کی سفارتی سطح پر پہلی مرتبہ نمائندگی کرنے والے محمود جبریل کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے مکمل سفارتی اعتراف حاصل نہیں ہو پایا ہے۔
مصراتہ باغیوں کے کنٹرول میں ، قذافی کے کمپاؤنڈ پر نیا حملہ
کئی ہفتوں تک جاری رہنے والی خونریز لڑائی کے بعد لیبیا کے باغیوں نے معمرالقذافی کی افواج کو اہم شہر مصراتہ سے باہر نکال دیا ہے۔ دوسری طرف لیبیا کی ٹیلی وژن پر دو ہفتوں بعد پہلی مرتبہ قذافی کی ویڈیو دکھائی گئی ہے۔
120511 EU Schengen
27 رکنی یورپی یونین کے 25 ملکوں کے درمیان باہمی سرحدوں پر چیکنگ کے سلسلے کو عارضی طور پر دوبارہ شروع کرنے کے معاملے پر کھلا تنازعہ اُٹھ کھڑا ہوا ہے، جس پر آج برسلز میں وُزرائے داخلہ تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 12
اگلا صفحہ