پاکستان ميں پہلی مرتبہ مردم شماری ڈیجیٹل طريقے سے ہو رہی ہے۔ اس کا مقصد آبادی کی درست تعداد کا تعين اور اخراجات کو کم کرنا ہے۔ ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے مردم شماری کی ٹیموں کو دور دراز علاقوں میں جانا پڑتا ہے، جہاں سڑکیں نہیں ہوتيں۔ کچھ علاقوں تک صرف اونٹوں پر سوار ہو کر ہی پہنچا جا سکتا ہے۔