زیلنسکی کو شولس پر تنقید کے بجائے شکر گزار ہونا چاہیے، رُٹے
23 دسمبر 2024بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو کے ہیڈ کوارٹرز سے پیر 23 دسمبر کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق مغربی دفاعی اتحاد کے سربراہ رُٹے نے جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، ''میں نے یوکرینی صدر زیلنسکی سے کئی مرتبہ کہا ہے کہ وہ جرمن چانسلر شولس پر تنقید کرنا بند کریں کیونکہ میری رائے میں یہ کوئی انصاف پسندانہ فعل نہیں ہے۔‘‘
کییف کو ’شکر گزار‘ ہونا چاہیے
مارک رُٹے نے کہا کہ ماسکو کی طرف سے فوجی مداخلت کے بعد سے یوکرین کی روس کے خلاف جاری جنگ میں جو کچھ جرمن چانسلر اولاف شولس نے یوکرین کے لیے کیا ہے، وہ بہت ''متاثر کن‘‘ ہے۔
یوکرین کا روسی شہر کازان پر ڈرون حملہ
نیٹو کے سربراہ کے الفاظ میں جرمن چانسلر شولس نے اس بات کو یقینی بنایا کہ جرمنی نے آج تک کییف کی جتنی بھی فوجی مدد کی ہے، وہ کسی بھی دوسرے مغربی ملک کی طرف سے کی جانے والے یوکرین کی امریکہ کے بعد سب سے زیادہ مدد ہے۔
یوکرین میں فوج کی تعیناتی پر زیلنسکی اور ماکروں میں تبادلہ خیال
مارک رُٹے کے الفاظ میں، ''جرمنی کی طرف سے یوکرین کے لیے فوجی مدد اتنی بڑی کامیابی ہے کہ کییف حکومت کو اس کے لیے دراصل شکر گزار ہونا چاہیے۔‘‘
طویل فاصلے تک مار کرنے والے جرمن ساختہ کروز میزائل
نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے اپنے اس انٹرویو میں جرمن چانسلر اولاف شولس کے اب تک کے موقف کے برعکس یہ بات بھی واضح طور پر کہی کہ وہ یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹارس کروز میزائلوں کی فراہمی کے نہ صرف حق میں ہیں بلکہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ یوکرین کی طرف سے ان میزائلوں کے ممکنہ استعمال پر کوئی پابندیاں بھی نہ لگائی جائیں۔
روسی علاقے کُرسک میں شمالی کوریا کے تیس فوجی مارے گئے، یوکرینی خفیہ سروس
يوکرين پر حملوں ميں شمالی کوريائی دستے بھی ملوث، زيلنسکی
نیدرلینڈز کے سابق وزیر اعظم اور نیٹو کے موجودہ سربراہ رُٹے نے زور دے کر کہا، ''ہم عمومی طور پر اس بات سے آگاہ ہیں کہ اس طرح کی عسکری صلاحیت یوکرین کے لیے (اس کی روس کے خلاف جنگ میں) بہت اہم ہے۔‘‘
ساتھ ہی مارک رُٹے نے تاہم یہ اعتراف بھی کیا کہ اس امر کا فیصلہ کرنا ان کا کام نہیں کہ نیٹو کے رکن ممالک کو یوکرین کے اتحادیوں کے طور پر کییف کو کس طرح کے ہتھیار فراہم کرنا چاہییں۔
زیلنسکی نے چانسلر شولس کے حوالے سے کیا کہا؟
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے حال ہی میں جرمن سربراہ حکومت پر اس وقت تنقید کی تھی، جب انہوں نے زیلنسکی کی مرضی کے برعکس روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے فون پر بات کی تھی۔
روسی یوکرینی جنگ: برہنہ احتجاج کرنے والی خواتین گرفتار
ساتھ ہی صدر زیلنسکی متعدد مرتبہ اس بارے میں عدم اطمینان کا اظہار بھی کر چکے ہیں کہ چانسلر شولس یوکرین کو ٹارس طرز کے وہ جرمن ساختہ کروز میزائل مہیا کرنے سے اب تک انکاری ہیں، جن کے ذریعے یوکرین روس کے ریاستی علاقے میں کافی دور تک عسکری اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
اولین ترجیح یوکرینی بحران کا خاتمہ ہو گا، ڈونلڈ ٹرمپ
جرمن چانسلر شولس یوکرین کو یہ میزائل مہیا کرنے سے اس لیے انکاری ہیں کہ یوں روسی یوکرینی جنگ میں اور زیادہ شدت کا بڑا خطرہ پیدا ہو جائے گا۔
اولاف شولس کے مطابق نیٹو کے رکن دیگر ممالک اس بارے میں اپنے اپنے جو بھی فیصلے کریں، جرمنی یوکرین کو ٹارس کروز میزائل مہیا کرنے پر تیار نہیں۔
م م / ر ب (ڈی پی اے)