You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
کابل
کابل افغانستان کا دارالحکومت اور ملک کا سب سے بڑا شہر ہے۔
اس موضوع پر تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع پر تمام مواد
افغانستان: شادی سے لوٹنے والی بس بم دھماکے کا نشانہ
اتوار کے روز مشرقی افغانستان میں سڑک کے کنارے نصب ایک بم کے پھٹنے سے ایک بس میں سوار کم از کم اٹھارہ شہری ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں چودہ خواتین بھی شامل ہیں۔ یہ افراد ایک شادی سے لوٹ رہے تھے۔
ملا برادر کہاں ہے، جاننا چاہتے ہیں، افغان ترجمان
افغان صدر حامد کرزئی کے ترجمان نے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے ہونے والے پاک افغان مذاکرات میں افغانستان پاکستان سے طالبان کے رہنما ملا برادر کے ٹھکانے کے بارے میں دریافت کرے گا۔
کابل میں جرمن سفارت خانے کی بندش کی تصدیق
برلن میں وفاقی جرمن وزارت خارجہ نے ملکی میڈیا کی ان رپورٹوں کی تصدیق کر دی ہے کہ کابل میں جرمن سفارت خانہ بند کر دیا گیا ہے۔ تاہم ان دعووں کی تصدیق نہیں کی گئی کہ ایسا سلامتی کے خطرات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
نیٹو کا افغان مشن، ڈوئچے ویلے کا تجزیہ
تقریباً ایک سال بعد افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کا معاملہ طے ہے۔ عالمی سطح پر ایسے تجزیے شروع ہو گئے ہیں کہ آیا افغانستان میں نیٹو کا آئی سیف مشن کامیاب رہا۔ ڈی ڈبلیو نے اس صورت حال کا تجزیہ کیا ہے۔
افغان صوبے لوگر کے گورنر بم دھماکے میں ہلاک
عید الضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے دوران افغان صوبے لُوگر کے گورنر ارسلا جمال بم دھماکے کے دوران ہلاک ہو گئے۔ دھماکا اُس وقت ہوا جب گورنر تقریر کر رہے تھے۔
کابل میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فلم فیسٹیول
انسانی حقوق سے متعلق فلموں کا دوسرا بین الاقوامی فلمی میلہ کابل میں شروع ہو گیا ہے۔ فیسٹیول کا آغاز ’واجما‘ کی اسکریننگ سے ہوا۔ یہ افغان فلم نہ صرف ’سن ڈانس‘ فیسٹیول کی فاتح ہے بلکہ اکیڈمی ایوارڈ کے لیے بھی بھیجی گئی ہے۔
نیٹو کے فضائی حملے میں پانچ سویلین ہلاک
مشرقی افغانستان میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے ایک فضائی حملے میں پانچ عام سویلین ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ان میں بچے بھی شامل ہیں۔ یہ واقعہ جلال آباد کے قریب رونما ہوا ہے۔
افغانستان کے ساتھ سکیورٹی معاہدہ جلد چاہتے ہیں، امریکا
امریکا نے کہا ہے کہ وہ آئندہ برس اپریل میں ہونے والے افغان صدارتی انتخابات سے قبل کابل کے ساتھ سکیورٹی کے معاہدے کو آخری شکل دینے کا خواہش مند ہے۔
افغانستان میں سوشل میڈیا سمٹ
آج سے افغانستان کے دارالحکومت میں دو روزہ سوشل میڈیا سمٹ کا آغاز ہو رہا ہے۔ سماجی حلقوں کا خیال ہے کہ انٹرنیٹ کے استعمال سے جمہوری اقدار کو تقویت حاصل ہو سکتی ہے۔
طالبان کے خطرے کے باوجود افغان نوجوانوں کا رخ کالج کی طرف
دس برس قبل روئین رحمانی اور ان کے چند دوستوں نے تین سو ڈالر خرچ کر کے ایک اوور ہیڈ پروجیکٹر خریدا اور ایک کمرہ کرائے پر لے کر افغانوں کو بزنس اسٹڈیز کی تعلیم دینا شروع کی تھی۔ آج یہ ’اسکول‘ ایک جامعہ میں تبدیل ہو چکا ہے۔
افغانستان میں ايک ہفتے کے دوران 80 سے زائد ہلاکتيں
افغانستان ميں پر تشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے ايک ہفتے کے دوران اسی سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہيں۔ اسی باعث اتوار کے روز صدر کرزئی نے ایک سابق سفارتکار کو ملک کا نیا وزیر داخلہ مقرر کیا ہے۔
حامد کرزئی کا دورہء پاکستان
افغان صدر حامد کرزئی پیر کے روز اپنے ہمسائیہ ملک پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ وزیر اعظم نواز شریف سے دوطرفہ تعلقات، افغان مفاہمتی عمل اور علاقائی صورتِ حال پرتبادلہء خیال کریں گے۔
امن مذاکرات پر پاکستانی طالبان منقسم
پاکستانی طالبان نے اپنے ایک ترجمان کو پاکستانی حکومت کی جانب سے امن مذاکرات کی پیشکش کو سراہنے پر تنظیم سے خارج کر دیا ہے۔ یہ پیشکش وزیر اعظم نواز شریف نے ٹی وی پر قوم سے خطاب کے دوران کی تھی۔
افغان ایران دفاعی معاہدہ، امریکا اور پاکستان کی تشویش
اب جب کہ بین الاقوامی افواج افغانستان سے انخلاء کے قریب ہیں، افغان حکومت کی یہ کوشش ہے کہ کس طرح نیٹو افواج کے ملک چھوڑنے کے بعد افغانستان میں قابل عمل سکیورٹی نیٹ ورک قائم کیا جا سکے۔
چین اور افغانستان کے درمیان کانکنی کی ڈیل خطرات کی شکار
افغانستان کے معدنی ذخائر کی مالیت تین ٹرلین ڈالر کے مساوی خیال کی جاتی ہے۔ امن و امان کی مخدوش صورت حال کے تناظر میں افغانستان اور چین کے درمیان اربوں ڈالر کی کانکنی کی ڈیل ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
افغانستان میں شہری ہلاکتوں میں اضافہ
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں شہری ہلاکتوں کی تعداد میں اس سال واضح اضافہ ہوا ہے۔ شہری ہلاکتوں کی تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔
افغان ججوں اور وکلا کی تربیت، امریکی حکام تنقید کی زد میں
امریکا کی جانب سے شورش زدہ ملک افغانستان کے ججوں اور وکلاء کی تربیت کے لیے 47 ملین سے زائد کا فنڈ مختص کیا گیا تھا۔ اس فنڈ کی نامناسب نگرانی پر امریکی حکومتی حلقوں کو تنقید کا سامنا ہے۔
امن عمل کی سربراہی کابل حکومت کے پاس ہونی چاہیے، سرتاج عزیز
تعلقات میں بہتری اور امن عمل کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے اسلام آباد حکومت کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز افغانستان میں ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ افغان صدر حامد کرزئی سے بھی ملاقات کریں گے۔
نامعلوم پتوں کے نامے
افغان دارالحکومت میں بہت سی گلیاں ایسی ہیں جن کا کوئی نام ہی نہیں اور ان گھروں کی بھی کوئی کمی نہیں جن پرکوئی نمبر نہیں، ایسے میں محکمہ ڈاک کے ملازمین کو کسی پتے پر خط پہنچانے کے لیے کسی جاسوس کی طرح کام کرنا پڑتا ہے۔
افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء: واشنگٹن میں غور وخوض
امریکی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق امریکا 2014 ء میں افغانستان سے فوجی انخلاء کے بعد جنگ سے تباہ حال اُس ملک مبں اپنا کوئی بھی فوجی نہیں چھوڑنا چاہتا ہے۔
افغان صدارتی محل پر ’طالبان کا حملہ‘
افغان دارالحکومت کابل کے وسطی علاقے میں آج علی الصبح سولہ کے قریب دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ حملہ طالبان عسکریت پسندوں نے کیا ہے، جس کا ہدف افغان صدارتی محل بھی تھا۔
کابل ایئرپورٹ کے قریب بڑے دھماکے اور فائرنگ
کابل کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب بڑے دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹد پریس کے مطابق یہ آوازیں ایئرپورٹ کے فوجی حصے کی جانب سے آ رہی ہیں جہاں نیٹو کے ہیڈکوارٹرز موجود ہیں۔
افغانستان کے لیے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی ایک اور سمٹ کی تجویز
نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن یا مغربی دفاعی اتحاد نیٹو (NATO) نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے تناظر اور اگلے برس وہاں سے ہونے والے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بارے میں سن 2014 میں ایک سربراہ اجلاس کو تجویز کیا ہے۔
کابل حملوں کے ایک روز بعد امن کی علامت ہزاروں غباروں کی تقسیم
دھماکوں اور مسلسل فائرنگ کی گونج کے خوف میں ایک پورا دن گزارنے کے بعد آج ہفتے کی صبح افغان باشندوں کے لیے امن کی علامت سے عبارت ایک پروجیکٹ پیش کیا گیا۔
جرمن فوج کا انخلاء، افغان مترجمین کے اندیشے
شمالی افغانستان میں قندوز کے مقام پر وفاقی جرمن فوج کے لیے کام کرنے والے افغان مترجمین آج کل احتجاج کے لیے جرمن فوج کے کیمپ کے باہر جمع ہوتے ہیں اور سوال کرتے ہیں کہ ’جرمن فوج کے انخلاء کے بعد ہمارا کیا بنے گا؟‘
سرحدی تنازعے پر پاکستان کی افغانستان کو وارننگ
افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی تنازعے کے حوالے سے تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ منگل کے روز پاکستان نے کابل حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ سرحدی تنازعہ شدت اختیار کر سکتا ہے۔
افغانستان:امریکی فوجیوں کے لیے خونی دن
ہفتے کا دن افغانستان میں متعین امریکی فوج کے لیے انتہائی خوفناک ثابت ہوا۔ دو پرتشدد واقعات میں کم از کم سات امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
افغان فوج جلد مرکزی کردار کی حامل ہوگی، افغان عہدیدار
کابل ميں وزارت دفاع کے ايک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگلے دو مہينوں کے دوران افغان فوج ملکی سلامتی کی مرکزی ذمہ دارياں سنبھالتے ہوئے عسکری کارروائيوں ميں قيادت کا کردار کرے گی۔
مشرقی افغانستان میں گیارہ بچوں کی ہلاکت
افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں 20 افراد کی ہلاکت کا بتایا گیا ہے۔ ان ہلاک شدگان میں 11 بچے بھی شامل ہیں۔ جھڑپ کا مقام افغانستان میں پاکستانی سرحد کے قریب واقع ہے۔
پاکستان کا کابل پر ’غیر معمولی رد عمل‘ کا الزام
پاکستان نے افغان حکومت پر الزام لگایا ہے کہ سرحد پار فائرنگ کے خلاف احتجاج کے طور پر ایک افغان فوجی وفد کے پاکستان کے جس دورے کو منسوخ کر دیا گیا ہے، وہ کابل کی طرف سے ’ضروری سے زیادہ ردعمل‘ کی نشاندہی کرتا ہے۔
جلال آباد پولیس ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ
افغان دارلحکومت سے 150 کلومیٹر دور مشرقی شہر جلال آباد میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹرز کی عمارت پر آج صبح ہونے والے ایک خودکش حملے میں آٹھ حملہ آوروں سمیت پانچ پولیس اہل کار ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے۔
کرزئی کیری ملاقات: اختلافات مٹانے کی کوشش اور کامیابی
امریکی وزیر خارجہ جان کیری غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے تھے۔ کل پیر کے روز انہوں نے افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی۔ کرزئی اور کیری نے مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔
امریکا اور افغانستان کے درمیان پروان جیل کی منتقلی کا معاہدہ
امریکا نے افغانستان میں ایک اہم جیل کا انتظام کابل حکام کو منتقل کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ اس حوالے سے معاہدہ دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والی بات چیت کے درمیان طے پایا۔
طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکراتی عمل جاری: کرزئی
افغان صدر حامد کرزئی نے انکشاف کیا ہے کہ افغان طالبان اور امریکا کے درمیان خلیجی ریاست قطر میں مذاکراتی عمل جاری ہے۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان نے حامد کرزئی کے اس بیان کی تردید کر دی ہے۔
افغانستان میں دو خود کش بم حملے: کم از کم اٹھارہ افراد ہلاک
آج افغانستان میں دو مختلف مقامات پر ہونے والے خود کش بم حملوں میں ڈیڑھ درجن افراد مارے گئے۔ ایک حملہ کابل میں اور دوسرا خوست شہر میں کیا گیا۔ حملے کے وقت نئے امریکی وزیر دفاع چک ہیگل بھی افغان دارالحکومت میں موجود تھے۔
نیٹو کے چیف راسموسن کابل میں
مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے چیف آندرس فوگ راسموسن نے کابل حکومت سے آئندہ برس آزاد اور شفاف صدارتی انتخابات کے انعقاد کی یقین دہانی کا مطالبہ کیا ہے۔
افغانستان میں پَے در پَے خود کُش حملے
آج افغانستان کے بالخصوص مشرقی صوبوں میں متعدد خود کُش حملے کیے گئے ہیں جبکہ افغان دارالحکومت کابل میں سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ایک خود کُش کار بم حملے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
کابل کی سڑکوں سے آسکر کی تقریب تک، افغانستان کے محمدی کی کہانی
فواد محمدی نے اپنی آدھی زندگی کابل کی سڑکوں پر لغت اور نقشے بيچنے ميں گزار دی ليکن آج يہی فواد آسکر ايوارڈز کی تقريب ميں شرکت کے ليے پہلی مرتبہ اپنے ملک سے باہر جانے کی تياری ميں مصروف ہے۔
کابل: طالبان کا محکمہء ٹریفک کے دفتر پر حملہ
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک مغربی علاقے میں پیر کو علی الصبح محکمہء ٹریفک کے دفتر پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں علاقہ دھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا۔ حملہ جاری ہے اور اس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔
کابل، خفیہ ادارے پر جنگجوؤں کا حملہ
خود کش حملہ آوروں نے کابل میں خفیہ ادارے کے ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم دو سکیورٹی گارڈز ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
افغانستان میں امن کوششوں کے لیے پاکستان سے مزید طالبان رہا
پاکستان کی جانب سے طالبان کے ایک اور مقید گروپ کو رہائی دے دی گئی ہے۔ ان میں طالبان دور کے دو وزراء اور تین گورنر شامل ہیں۔ ان طالبان کی رہائی کا اعلان وزارت خارجہ کی جانب سے کیا گیا۔
سن 2012 میں ریکارڈ تعداد میں افغان فوجی مارے گئے
آج ختم ہوتے ہوئے سال 2012ء میں بد امنی کے شکار ملک افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں کے سینکڑوں مسلح حملوں میں مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد افغان فوجی مارے گئے۔
افغانستان میں مہاجرین کو شدید سرد موسم کا خوف
افغانستان میں موسم سرما بتدریج شدید ہوتا چلا جا رہا ہے اور ایسے میں اندرون ملک مہاجرت کرنے والے افراد کو موسم سرما کا خوف لاحق ہو گیا ہے۔ گزشتہ موسم سرما میں شدید سردی کی وجہ سے کئی افغانی ہلاک ہو گئے تھے۔
افغانستان: نئی درسی کتب میں بےشمار غلطیوں پر طلباء پریشان
افغانستان: نئی درسی کتب میں بےشمار غلطیوں پر طلباء پریشان
افغانستان: خواتین پر روز افزوں تشدد
افغانستان میں صنفی تشدد کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ کم عمر لڑکیوں کی زبردستی شادی کر دی جاتی ہے، بیویوں اور بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ’اخلاقی جرائم‘ کے لیے خواتین کو انتہائی سخت سزائیں دی جاتی ہیں۔
کابل بینک فراڈ کی تفتیش پیچیدہ: تفتیش کار پرعزم
افغانستان میں کرپشن کی سطح انتہائی بلند خیال کی جاتی ہے اور ایسے میں کابل بینک میں ہونے والی کروڑوں ڈالر کی چوری کی تفتیش دو برس بعد بھی مکمل نہیں ہو سکی ہے۔ تفتیش کاروں کو سنگین دھمکیوں کا بھی سامنا ہے۔
افغانستان میں فرانسیسی لڑاکا مشن کا اختتام
پیرس حکومت کی جانب سے جنگ زدہ افغانستان سے جلد از جلد اپنے دستوں کے انخلاء کے فیصلے کے بعد آج منگل بیس نومبر سے فرانس نے اس ملک میں اپنا مشن ختم کر دیا ہے۔ اگلے مہینے تک تمام فرانسیسی لڑاکا دستے افغانستان چھوڑ دیں گے۔
افغانستان کو جرمنی کی طرف سے ہتھیاروں کی فراہمی پر جرمن وزیر دفاع کے شکوک و شبہات
کابل کی طرف سے جرمنی سے ہیلی کاپٹرز، طیاروں اور بھاری ہتھیاروں کی فراہمی کی درخواست کی گئی ہے۔
افغان باکسر نے ’فائٹ فار پيس‘ مقابلہ جيت ليا
يورپی ملک جرمنی ميں رہائش پزير افغان باکسر حامد رحيمی نے کابل ميں منعقدہ پہلا بين الاقوامی پروفيشنل باکسنگ مقابلہ جيت ليا ہے۔
سعودی حکومت افغانستان میں اسلامی مرکز بنائے گی، کابل حکام
افغان حکام نے کہا ہے کہ سعودی عرب کابل میں ایک وسیع و عریض اسلامی مرکز تعمیر کرے گا، جس میں ایک یونیورسٹی اور ایک مسجد بھی شامل ہو گی۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 17
اگلا صفحہ