You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
کابل
کابل افغانستان کا دارالحکومت اور ملک کا سب سے بڑا شہر ہے۔
اس موضوع پر تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع پر تمام مواد
افغان خواتین اور لڑکیوں کی حالات زار، کابل حکومت پر کڑی تنقید
پاکستانی طالبان کی ناقد سوات کی چودہ سالہ ملالہ یوسف زئی پر عسکریت پسندوں کے حالیہ حملے پر جو بین الاقوامی، خاص کر افغانستان میں جو تنقید کی گئی، اس پر خواتین کے حقوق کے لیے کوشاں کئی سرکردہ افغان شخصیات ناراض ہیں۔
کيا افغانستان ميں ’طالبانائزيشن‘ کا خطرہ ہے؟
افغانستان ميں ايک لڑکے سے ناجائز تعلقات رکھنے پر ايک لڑکی کو کوڑے لگانے پر افغانستان کے اندر اور بيرون ملک تنقيد جاری ہے۔
کابل میں خود کش بم حملہ، نو غیر ملکیوں سمیت بارہ افراد ہلاک
افغان دارالحکومت کابل میں آج منگل کے روز ایک خود کش خاتون حملہ آور کی طرف سے کیے گئے بم دھماکے میں کم از کم بارہ افراد ہلاک ہو گئے، جن میں سے نو غیر ملکی بتائے گئے ہیں۔
نائن الیون سے پہلے امریکا کے ساتھ حقانی گروپ کے رابطوں کا انکشاف
ان رابطوں کا پتہ اُن دستاویزات سے چلا ہے، جو اب تک خفیہ تھیں تاہم جنہیں 11 ستمبر سن 2001ء کے دہشت گردانہ حملوں کی برسی کے موقع پر ایک امریکی یونیورسٹی کے آرکائیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا گیا۔
عسکریت پسندوں کے ساتھ روابط کا شبہ، افغان فوجی زیر عتاب
غیر ملکی فوجیوں پر کئی حملوں کے بعد کابل حکومت نے کارروائی کرتے ہوئے فوج کے کئی سو اہلکاروں کو عسکریت پسندوں کے ساتھ رابطوں کے شبے میں گرفتار کرنے کے علاوہ ملازمت سے بھی فارغ کر دیا ہے۔
کابل میں بم دھماکہ، آٹھ افراد ہلاک
کابل کے شمال مغربی علاقے میں ایک پُل کے نیچے نصب بم پھٹنے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق یہ بم ایک ریموٹ کنٹرول بم تھا۔
کابل ميں سہ فريقی سربراہی اجلاس
کابل ميں آج افغان صدر حامد کرزئی، برطانوی وزير اعظم ڈيوڈ کيمرون اور پاکستانی وزير اعظم راجا پرويز اشرف کے درميان ملاقات ہوئی جس ميں تينوں سربراہان نے دہشت گردی کے خاتمے کے علاوہ ديگر علاقائی امور پر بات چيت کی۔
کابل حکومت بدعنوانی کے خاتمے کا یقین دلائے: امداد دہندگان
افغان صدر حامد کرزئی نے عالمی برادری کی طرف سے جنگ سے تباہ حال ملک افغانستان کی تعمیر نو کے لیے 16 ارب ڈالر کی امداد کے وعدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس اقدام کی تعریف کی ہے۔
ٹوکیو کانفرنس، کابل حکومت کو بڑے پیمانے پر تعاون کی امید
گزشتہ برسوں سے افغانستان میں بین الاقوامی افواج کے انخلاء کے بعد کی صورتحال پر غور کرنے کے لیے دنیا کے مختلف مقامات پر اجلاس ہو رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں کل 8 جولائی کو جاپان میں افغانستان ڈونر کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔
کابل حکومت اور طالبان کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطہ
طالبان اور افغان حکومت کے درمیان رواں ہفتے امن مذاکرات ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق ’درشت حریفوں‘ کے مابین یہ غیرمعمولی اعلیٰ سطحی رابطہ جاپان میں ہوا ہے۔
نازی دَور کے بعد کی آرٹ تھراپی کابل میں
دوسری عالمی جنگ کی تباہی اور نازی دَور کے مظالم کے کرب سے نکلنے کے لیے جرمنی میں ایک نمائش کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے اور اسی طرز پر ایک نمائش اب افغانستان میں بھی منعقد کی جا رہی ہے۔
کابل: مقامی ہوٹل پر حملے ميں کم از کم بيس افراد ہلاک
افغان وزارت داخلہ کے مطابق ملکی سکيورٹی فورسز نے قرغا جھيل کے کنارے واقع ايک ہوٹل ميں شہريوں کو يرغمال بنانے والے تمام طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کر ديا ہے۔
کابل میں دسمبر کے خود کش حملے کے دو ملزم گرفتار
ایک اعلیٰ افغان اہلکار نے آج منگل کے روز بتایا کہ گزشتہ سال دسمبر میں کابل ميں عاشورہ کے موقع پر کیے گئے خود کش بم حملے کی منصوبہ بندی ميں ’علاقائی خفيہ ايجنسياں‘ ملوث تھيں۔
کابل کانفرنس: مستحکم افغانستان کے لیے علاقائی تعاون پر اتفاق
افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس آج کابل میں ہوئی ہے۔ اس میں شریک ملکوں کے رہنماؤں نے افغانستان میں استحکام اور امن کے لیے علاقائی تعاون اور پائیدار کوششوں پر زور دیا ہے۔
طالبان اسکولوں کی بندش کا تہیہ کیے ہوئے، کابل حکومت کا الزام
افغان حکومت نے الزام لگایا ہے کہ طالبان عسکریت پسند 2014ء سے پہلے ملک میں تمام اسکول بند کروانے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں۔ اس لیے وہ ایسی کارروائیاں کر رہے ہیں جن کی مدد سے طلبا و طالبات کو تعلیمی اداروں سے دور رکھا جا سکے۔
امریکی وزیر دفاع غیر اعلانیہ دورے پر کابل میں
امریکی سیکرٹری دفاع لیون پنیٹا افغان دارالحکومت کابل پہنچ گئے ہیں۔ پنیٹا کا یہ غیر اعلانیہ دورہ نیٹو کی طرف سے فضائی حملے میں 18 افغان شہریوں کی ہلاکت کے ایک روز بعد عمل میں آیا ہے۔
اوباما کے دورہ افغانستان کے بعد کابل میں حملے
افغانستان میں بدھ دو مئی کو امریکی صدر باراک اوباما کے غیر اعلانیہ دورے کے چند ہی گھنٹوں بعد طالبان نے دارالحکومت کابل میں غیر ملکی اہداف پر حملے کیے جن میں کم از کم سات افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
کابل میں دس ہزار کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد، پانچ افراد گرفتار
افغان سکیورٹی فورسز نے کہا ہے کہ انہوں نے کابل میں پانچ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دس ہزار کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔
خودکش حملہ آور الگ قبرستان ميں، گمنام اور اکيلے
کابل کے کنارے پر ايک قبرستان خاص طور پر خود کش حملہ آوروں کے ليے مخصوص ہے۔
فوجی انخلاء کا پروگرام تبديل نہيں ہو گا: نيٹو
نيٹو کے حکام کابل پر طالبان کے شديد حملوں کی اہميت گھٹاتے ہوئے افغان سکيورٹی فورسز کی جوابی کارروائی اور پيشہ ورانہ مہارت کی تعريف ميں رطب السان ہيں۔
کابل حملے نیٹو کی ناکامی ہیں، افغان صدر کرزئی
افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ کابل میں طالبان کے حملے افغان انٹیلیجنس، بالخصوص نیٹو کی ناکامی ہیں۔
طالبان حملے افغان امریکی منصوبے تبدیل نہیں کروا سکیں گے، تجزیہ
خبر رساں ادارے روئٹرز نے اپنے ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ اتوار کے روز افغانستان میں طالبان کی جانب سے متعدد حملے افغانستان سے متعلق امریکی اور افغان پالیسیوں میں تبدیلی کی وجہ نہیں بن پائیں گے۔
کابل پر طالبان کے منظم حملے، درجنوں بم دھماکے
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج اتوار کے روز عسکریت پسندوں کی طرف سے کم از کم ایک درجن بڑے دھماکوں کے علاوہ خود کار ہتھیاروں سے مسلسل فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
بدعنوانی: افغانستان کا ایک بڑا مسئلہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ایک دہائی سے جاری جنگ اور اربوں ڈالر کی مغربی امداد کے بعد ملک بدعنوانی کے سمندر میں ڈوبتا جا رہا ہے جس سے تنازعے کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اور اقتصادی ترقی متاثر ہو رہی ہے۔
جرمن وزیر دفاع سیاسی مذاکرات کے لیے کابل میں
جرمن چانسلر میرکل کے اچانک دورہ افغانستان کے دو روز بعد جرمن وزیر دفاع ٹوماس دے میزیئر بھی آج بدھ کو کابل پہنچ گئے ہیں۔
طالبان سے مذاکرات: افغان وزیر خارجہ قطر جائیں گے
افغان وزیر خارجہ ظلمے رسول اگلے چند دنوں میں قطر کا دورہ کریں گے تاکہ وہاں حکومتی نمائندوں سے مشاورت میں طالبان کے ساتھ مصالحت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
افغانستان: اسپیشل آپریشن یونٹس کو سی آئی اے کے کنٹرول میں دینے پر غور
پینٹاگون کے سینئر حکام 2014ء کے بعد افغانستان میں اسپیشل آپریشن یونٹس کو سی آئی اے کے کنٹرول میں دینے پر غور کر رہے ہیں تا کہ بین الاقوامی فوج کے انخلاء کے بعد جنگ زدہ ملک میں ان کی موجودگی کم سے کم نظر آئے۔
افغان طالبان کابل حکومت کے ساتھ امن مذاکرات میں شامل ہوں، گیلانی
پاکستان نے افغان طالبان تحریک کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ کابل حکومت کے ساتھ براہ راست امن مذاکرات میں شامل ہو جائیں۔ یہ اس بات کی ممکنہ علامت ہے کہ اسلام آباد ہمسایہ ملک افغانستان میں مصالحت کی کوششیں تیز کر رہا ہے۔
افغان نوجوانوں ميں بدلتے رجحانات
افغانستان ميں نوجوان نسل کے لڑکے مغربی طرز کے فيشن اپناتے ہوئے دکھائی دے رہے ہيں۔ ملک ميں مردوں کے درميان اپنے حليے اور ظاہری وضع قطع کے حوالے سے بدلتے رجحانات، بدلتے ہوئے معاشرتی پہلوؤں کی نشاندہی کرتے ہيں۔
’امریکہ اور طالبان کے مذاکرات میں کابل شامل ہے‘
افغان صدر حامد کرزئی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور افغان حکومت نے طالبان کے ساتھ سہ فریقی خفیہ مذاکرات شروع کر رکھے ہیں۔ اس اعلان کے بعد امید ہے کہ باقاعدہ امن مذاکرات چند ہی مہینوں میں شروع کیے جاسکیں گے۔
افغانستان میں گزشتہ سال کامیاب رہا: نیٹو ترجمان
افغانستان میں متعین غیر ملکی افواج کو طالبان انتہاپسندوں کی مزاحمت کا سامنا ہے۔ ان شدت پسندوں کی سرکوبی کے حوالے سے نیٹو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سن 2011 میں خاصی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
امریکی خصوصی مندوب گروسمین کابل میں
امریکی صدر باراک اوباما کے خصوصی مندوب برائے افغانستان اور پاکستان مارک گروسمین ہفتے کے روز کابل پہنچ گئے ہیں۔ اپنے اس دورے میں وہ افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کریں گے۔
کابل کی جانب سے طالبان اور امریکہ کے مذاکرات کی حمایت
حکومتِ افغانستان نے طالبان اور امریکی حکومت کے مابین مذاکرات کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ طالبان کی جانب سے منگل کو کہا گیا تھا کہ قطر کے بشمول دیگر متعلقہ فریقین کے ساتھ رابطہ دفتر کے قیام کا معاہدہ طے پاگیا
امریکی قید سے اہم طالبان قیدیوں کی افغان حکومت کو منتقلی کا امکان
افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں کامیابی کے حوالے سے امریکی حکومت کے قید خانے گوانتنامو بے سے پانچ اہم طالبان قیدیوں کو کرزئی حکومت کی تحویل میں دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
نجی مسلح گروپ کے سبب نیٹو اور کابل حکومت میں اختلاف
شمالی افغانستان میں مختلف تعمیری منصوبوں کی حفاظت پر مامور نجی مسلح دستوں کے سبب کابل حکومت اور مغربی دفاعی اتحاد کے مابین اختلافات طول پکڑتے جا رہے ہیں۔
طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے کابل حکومت کی شرائط
افغانستان نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے شرائط پیش کر دی ہیں۔ ساتھ ہی قطر میں طالبان کے رابطہ دفتر کے قیام پر بھی مشروط رضا مندی ظاہر کی ہے۔
افغان اسپیشل فورسز کی تربیت میں تیز رفتاری
’خبردار! تمھارے پاس بچ نکلنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ افغان دستے ہر طرف سے اپنا گھیرا تنگ کر چکے ہیں۔ اپنے ہاتھ اوپر اٹھاؤ اور آہستہ آہستہ باہر نکل آؤ۔‘
کابل حملہ، افغانستان پاکستان کشیدگی میں پھر اضافہ
افغان صدر حامد کرزئی کی جانب سے یوم عاشور کو کابل میں ہونے والے ہلاکت خیز خودکش حملے کا الزام ایک پاکستانی عسکریت پسند گروپ پر عائد کرنے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات میں مزید کھچاؤ پیدا ہو گیا ہے۔
بون کانفرنس، عہد و پیماں کو عملی جامہ پہنانا ضروری ہے
مبصرین کے مطابق گزشتہ روز بون میں منقعد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس عالمی برادری کی جانب سے افغانستان کے بہتر مستقبل کے لیے مسلسل حمایت جاری رکھنے کے تناظر میں نہایت اہمیت کی حامل تھی۔
افغان داراحکومت میں عاشورہ کے موقع پر خود کش حملہ، متعدد ہلاک
افغانستان کے دارالحکومت کابل اور مزار شریف میں ہونے والے خود کش حملوں میں ہلاک شدگان کی کم از کم تعداد تین درجن سے زائد بتائی گئی ہے۔ یہ بم حملے عاشورہ کی مجالس کے دوران کیے گئے تھے۔
جنسی زیادتی کے بعد قید کی سزا،افغان خاتون کے لیے معافی کا اعلان
افغانستان میں ایک ایسی خاتون کے لیے معافی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جسے اس کے اپنے ہی خاندان کے ایک فرد کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ خاتون کو بعدازاں غیر قانونی جنسی تعلقات کے شبے میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔
گیڈو ویسٹر ویلے افغانستان کے دورے پر
جرمن وزیر خارجہ گیڈو ویسٹر ویلے اسلام آباد کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اب افغانستان میں ہیں۔ ویسٹر ویلے وسطی ایشیائی ریاست ترکمانستان سے پاکستان پہنچے تھے۔ اسلام آباد میں پاکستان کی اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
لویہ جرگہ، کمیٹی نمبر 39 کے انکار کی وجہ
کابل میں جاری افغان قبائلی رہنماؤں کے لویہ جرگہ میں مختلف موضوعات پر سفارشات مرتب کرنے کے لیے بنائی گئی کمیٹیوں میں سے کمیٹی نمبر 39 کے ارکان نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ پہلے اس کمیٹی کا نمبر بدلا جائے۔
ایک لڑکی کا خواب، کابل میں پہلا بالنگ مرکز
برسوں سے جاری جنگ سے ڈرے سہمے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک لڑکی نے 10 لاکھ ڈالر داؤ پر لگا دیے ہیں۔ وہاں افغانستان کا پہلا بالنگ سینٹر کھولا گیا ہے۔
جرمنی کی جانب سے کابل حملے کی مذمت
جرمنی نے کابل میں نیٹو کے فوجی قافلے پر حملے کی مذمت کی ہے۔ اس حملے میں سترہ افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے فوجیوں سمیت بیشتر امریکی تھے۔ افغان طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
کابل میں کار بم حملہ، متعدد غیر ملکی فوجی ہلاک
ہفتے کے روز افغان دارالحکومت کابل میں نیٹو کے ایک فوجی قافلے پر ہونے والے ایک خودکش کار بم حملے میں کم از کم 13 غیر ملکی فوجی، ایک افغان پولیس اہلکار جبکہ تین شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
کابل کی سڑکوں پر بچے بقاء کی جدوجہد میں مصروف
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق شورش زدہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قریب پچاس ہزار بچے ایسے ہیں، جن کی ایک بڑی تعداد اپنے کنبے کی واحد کفیل ہے۔
جرمن صدر وولف افغانستان میں
یورپ کی سب سے بڑی اقتصادی قوت کے حامل ملک جرمنی کے صدر کرسٹیان وولف اتوار کی صبح شورش زدہ ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے۔ جرمن صدر افغانستان کے پہلے سرکاری دورے پر ہیں۔
صدر حامد کرزئی کے قتل کی سازش بے نقاب، چھ افراد گرفتار
افغان حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے صدر حامد کرزئی کو قتل کرنے کی ایک سازش بے نقاب کرتے ہوئے کابل میں چھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن کے مبینہ طور پر القاعدہ اور حقانی نیٹ ورک گروپ سے روابط ہیں۔
پاکستان ربانی کیس کی تحقیقات میں مدد نہیں دے رہا، افغانستان
افغانستان نے سخت لب و لہجہ استعمال کرتے ہوئے ہمسایہ ملک پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ اسے سابق افغان صدر برہان الدین ربانی کے قتل کے منصوبے کا پہلے سے علم تھا اور اب وہ اس قتل کی تحقیقات میں معاونت سے انکار کر رہا ہے۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 18
اگلا صفحہ